19 اکتوبر 2010 - 20:30

پاکستان کے سابق صدر فاروق احمد خان لغاری کی نما زجنازہ ڈی جی خان میں ادا کر دی گئی ہے جس کے بعد انہیں آبائی قبر ستان میں سپرد خاک کیا جا ئے گا۔

ذرائع کے مطابق فاروق لغاری کو ان کے والد سردار احمد خان لغاری کے پہلو میں تدفین کی جائے گی۔فاروق لغاری کی نما زجنازہ کے وقت کوئی بڑی سیاسی شخصیت نظر نہیں آئی تاہم چند ایک سابق وزراء نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔  پاکستان کے سابق صدر سردار فاروق احمد خان لغاری کا عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی بنا پر 70 برس کی عمر میں دوران علاج انتقال ہوگیا۔فاروق احمد لغاری 1940 میں ڈیرہ غازی کے ایک بلوچ جاگیردار گھرانے میں پیدا ہوئے 1994 سے 1997 تک پاکستان کے صدر رہے۔ اس سے قبل کئی بار وفاقی وزیر بھی رہے۔صدارت کا عہدہ حاصل کرنے تک فاروق احمد خان لغاری پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنما سمجھے جاتے تھے تا ہم انھوں نے 1996 میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو آٹھویں ترمیمی بل کے تحت اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرکے ختم کیا۔ ان کو عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان اٹھنے والے تنازعے کے باعث اپنا عہدہ صدارت چھوڑنا پڑا۔ وہ بعد میں مسلم لیگ قائد اعظم میں شامل ہوگئے تھے۔

.......

/110